|
|
|
#1
|
||||
|
||||
|
Dozens killed in Pakistan suicide blasts
Hum sirf Kurh saktay hein kia ? I literely cried when i saw this picture. ![]() ![]() ![]() ![]() پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے پینتالیس کلومیٹر دور واقع پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے مرکزی دروازوں پر دو خودکش حملے ہوئے ہیں۔ (Source: BBC Urdu)پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ایک پریس ریلیز کے حوالے سے کہا ہے کہ خود کش حملے میں ستر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق آرڈیننس فیکٹری کے باہر ہونے والے خودکُش حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اس مشتبہ شخص کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اُس کی عمر بیس سال کے قریب ہے۔ اُدھر ان خودکش حملوں کی تحقیقات کے لیے ایک جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اس کی سربراہی سٹی پولیس افسر راؤ اقبال کریں گے جبکہ اس ٹیم میں ایف ائی اے اور انٹیلجنس ایجنسیوں کے افسران بھی شامل ہیں۔ راولپنڈی کے ریجنل پولیس افسر ناصر خان درانی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سارے سویلین تھے۔ ان میں کوئی فوجی اہلکار شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملے اُس وقت ہوئے جب شفٹ تبدیل ہو رہی تھی۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق واہ فیکٹری کے گیٹ نمبر ون سے ملحق مسجدِ عثمان کے اندر پولیس کو خود کش حملوں میں استعمال ہونے والی جیکٹس اور دھماکوں میں استعمال کیا جانے والا سامان بھی ملا ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ خود کش حملہ آور حملوں سے قبل اسی مسجد میں تھے اور یہیں سے باہر نکلے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی کے نامہ نگار ہارون رشید سے بات کرتے ہوئے واہ فیکٹری میں ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ناصرخان درانی نے کہا کہ باجوڑ اور دوسرے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف ہونے والی کارروائی کے بعد پنجاب اور بالخصوص راولپنڈی پولیس کو ریڈ الرٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس فیکٹری ایک فوجی علاقہ ہے اس لیے وہاں سکیورٹی کے فرائض سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہی انجام دیتےہیں۔ |
| Sponsored Links |
![]() |
| Thread Tools | |
| Display Modes | |
|
|